کل ملک بھر میں سعودی عرب سے اظہار یکجہتی اور حوثی باغیوں کیخلاف ’’یوم مذمت ‘‘ منائیں گے :علامہ زبیر احمد ظہیر

کل ملک بھر میں سعودی عرب سے اظہار یکجہتی اور حوثی باغیوں کیخلاف ’’یوم مذمت ...
کل ملک بھر میں سعودی عرب سے اظہار یکجہتی اور حوثی باغیوں کیخلاف ’’یوم مذمت ‘‘ منائیں گے :علامہ زبیر احمد ظہیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحر یک تحفظ حر مین الشریفین پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے سعودی عرب سے اظہار یکجہتی اور حوثی باغیوں کیخلاف کیلئے سوموار کو ملک بھر میں یوم مذمت منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے مکہ مکرمہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے وہ پوری مسلم دنیا کے مجرم ہیں اور ایسے لوگ ناقابل معافی ہیں‘ حوثی باغیوں کی دہشت گردی کے خلاف پاکستان سمیت امت مسلمہ کو متحد ہو نا پڑ یگا ‘حر مین الشر یفین کے تحفظ کیلئے پاکستان کو سعودی عرب میں فوجی دستوں کو فوری بجھوانا چاہیے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعلامہ زبیر احمد ظہیرنے کہا کہ حوثی باغیوں کی جارحیت اور بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حرمین کے دفاع کے لیے فوری طور پر پاک فوج کے خصوصی دستے سعودی عرب بھیجے جائیں کیونکہ حر مین الشریفین کا تحفظ پوری امت مسلمہ کا فر ض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حوثی باغی صرف سعودی عرب ہی نہیں پوری امت مسلمہ کے خلاف خطر ہ بن چکے ہیں اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ حوثی باغیوں کیخلاف کیلئے کل سوموار کو ملک بھر میں یوم مذمت منایا جا ئیگا جس میں حوثی باغیوں کے خلاف احتجاج مظاہرے ،کانفرنسز اور سیمینار ز کا انعقاد کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ حر مین الشریفین کے تحفظ کیلئے ہمیں جانوں کے نذرانے بھی دینے پڑ ے توا س سے بھی گر یز نہیں کیا جائیگا ۔

مزید :

لاہور -