عمران خان الزام تراشی کے عادی اور فسادی ہیں ،علی گنڈا پور کی گاڑی سے اسلحہ ،بلٹ پروف جیکٹ اور آنسو گیس کے شیل ملنا تشویش ناک :خواجہ سعد رفیق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اداروں پرالزام ترشی کے عادی اور فسادی ہیں،عمران خان دباؤ ڈالنے کیلئے کارکنوں کو عدالت کے گھیراؤ کا کہہ رہے ہیں،علی امین گنڈاپور کی گاڑی میں پو لیس کا اسلحہ اور دیگر سامنا کیا کر رہا ہے؟ امن وامان کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کو گر فتار کر یں گے اور عوام کے بنیادی انسانی حقوق تحفظ اور آزادی یقینی بنائیں گے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحر یک انصاف کے علی امین گنڈ ا پور کی گاڑی سے پو لیس کا اسلحہ ،بلٹ پروف جیکٹس اور آنسو گیس کے شل ملنا تشویش ناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی من مر ضی کر نا چاہتے ہیں اور اب عمران خان نے عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کیلئے اپنے کارکنوں کو عدلیہ کے گھیراؤ کا بھی کہہ دیا ہے، مگر عدالتیں کسی دباؤ کے تحت نہیں آئین وقانون کے مطابق ہی فیصلے کر تی ہیں اور آئند ہ بھی کر یں گی ۔ انہوں نے کہا کہ کہ عمران خان اداروں پرالزام ترشی کے عادی اور فسادی ہیں ۔