نون لیگ جب کسی کام پر مٹی ڈالنا چاہتی ہے تو کمیشن یا انکوائری شروع کر دیتی ہے :ڈاکٹر بابر اعوان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر بابراعوان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ جب کسی کام پر مٹی ڈالنا چاہتی ہے اس پر کمیشن یا انکوائری شروع کر دیتی ہے ،وزیر اعظم ہاؤس سے خبر لیک معاملے کی دہشت گردی اور آرمی ایکٹ کے تحت تحقیقات ہوسکتی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف آرٹیکل6کی شق 3کے تحت کاروائی بنتی ہے ،قوم قر بانی نہیں بلکہ ذمہ داروں کیخلاف ایکشن چاہتی ہے ،وزیر اعظم ہاؤس کا موقف اعتراف جرم ہے ۔
میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹربابر اعوان نے کہا کہ خبر لیک کے معاملے میں اصل میں7/8بڑ ے لوگوں کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر ایسا سوچنے والے ناکام ہو ں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں وہ کون سے ادارہ ہے جو فون ٹیپ کر تا ہے ؟اس سے بھی مدد لی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے صحافی کا نام ای سی ایل میں ڈالا پھر خود ہی نکال دیا ۔