تحریک انصاف کا دھرنا ، مشہور اداکار کاشف محمود کو پولیس نے گھر سے گرفتار کر لیا

تحریک انصاف کا دھرنا ، مشہور اداکار کاشف محمود کو پولیس نے گھر سے گرفتار کر ...
تحریک انصاف کا دھرنا ، مشہور اداکار کاشف محمود کو پولیس نے گھر سے گرفتار کر لیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور پولیس نے تحریک انصاف کے 2نومبر کے دھرنے میں شرکت کی تیاریوں کے الزام میں مشہور و معروف ٹی وی اداکار  کاشف محمود کو ان کے گھر ویلنشیا ٹاون سےگرفتار کر لیا ہے ۔

نجی ٹی وی ’’ایکسپریس نیوز ‘‘ کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے  معروف اداکار کاشف محمود کے گھر پر سیڑھیاں لگا کر داخل ہوئے اور کاشف محمود کو گرفتار کر لیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ کاشف محمود تحریک انصاف کے 2 نومبر کے دھرنے میں شامل ہونے کے لئے تیاریوں میں مصروف تھے جس کی وجہ سے اعلیٰ حکام کی ہدائت پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے ۔

مزید : تفریح