پی ٹی آئی جلسہ، خواتین انکلوژر پر پتھراﺅ سے بھگدڑ مچ گئی

پی ٹی آئی جلسہ، خواتین انکلوژر پر پتھراﺅ سے بھگدڑ مچ گئی
پی ٹی آئی جلسہ، خواتین انکلوژر پر پتھراﺅ سے بھگدڑ مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منڈی بہاﺅالدین (ویب ڈیسک) عمران خان موسم کی خرابی کی بناءپر ہیلی کاپٹر کی بجائے جی ٹی روڈ کے ذریعے منڈی بہاﺅالدین پہنچے۔ تقریب کے دوران جلسہ گاہ میں نصب سکرین پر نواز شریف، شہباز شریف اور خواجہ آصف کے لوڈشیڈنگ خاتمہ کے حوالے سے بیانات دکھائے گئے، عمران خان نے شہباز شریف کا نام شوباز شریف رکھا تو پنڈال میں خوب تالیاں بجائی گئیں، جلسہ گاہ سے صحافی کا موٹرسائیکل چوری ہوگیا۔ عمران کی تقریر ختم ہوتے ہی منچلوں نے بڑے بڑے پوسٹرز اور فلیکس اتارنا شروع کردئیے، بعض افراد نے خواتین اکلوژر پر پتھر پھینکے جس پر بھگدڑ مچ گئی۔