محسن خان نے ہیڈ کوچ کو گدھا کہا تو مکی آرتھر بھی غصے میں آگئے ،ایسا مطالبہ کردیا کہ وزیراعظم عمران خان کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

محسن خان نے ہیڈ کوچ کو گدھا کہا تو مکی آرتھر بھی غصے میں آگئے ،ایسا مطالبہ ...
محسن خان نے ہیڈ کوچ کو گدھا کہا تو مکی آرتھر بھی غصے میں آگئے ،ایسا مطالبہ کردیا کہ وزیراعظم عمران خان کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ کے بڑوں میں ایک اور تنازع سامنے آگیا ،محسن حسن خان اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر آمنے سامنے آگئے ۔میڈ یا پر محسن خان کے تبصرے پر ناراض ہو کر ہیڈ کوچ نے چیئر مین پی سی بی کو شکایت کردی اور ساتھ ہی معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کردیا ۔
تفصیل کے مطابق نجی نیوز چینل کے کرکٹ پروگرام میں محسن خان نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو بے وقوف اور گدھا کہا تھا جس پر مکی آرتھر نے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ۔ان کا کہنا ہے کہ محسن خان اس وقت پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ ہیں اور اگر انہوں نے اپنے نازیبا الفاظ پر معافی نہ مانگی تو وہ اجلاس میں نہیں بیٹھیں گے۔ احسان مانی نے محسن خان کو کرکٹ کمیٹی کے سربراہ تو مقرر کردیا مگر اب ہیڈ کوچ اور کرکٹ کمیٹی کے سربراہ کے درمیان اختلافات نے کرکٹ بورڈ کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

مزید :

کھیل -