تحریک انصاف کی حکو مت این آر او کرچکی ہے :محسن شاہنواز رانجھاکا دعویٰ

تحریک انصاف کی حکو مت این آر او کرچکی ہے :محسن شاہنواز رانجھاکا دعویٰ
 تحریک انصاف کی حکو مت این آر او کرچکی ہے :محسن شاہنواز رانجھاکا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا این آر او ہوچکاہے ،حکومت نے ایم کیو ایم اور جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا کرتے تھے ان کے ساتھ این آر او کرلیا ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا نے کہاکہ آئی جی اسلام آباد کے بعد آنیوالے دنوں میں ایس ایس پی اورڈی ایس پی کوبھی تبدیل ہوتا دیکھیں گے ۔ نواز شریف این آر او کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ این آر اوہوچکاہے ، اس حکومت نے ایم کیوایم اور جس کوپنجاب کاڈاکو کہا کرتے تھے ان کے ساتھ این آر او کرلیاہے ۔ ہم نے این آراو نہیں مانگا البتہ ہم ہوسکتا ہے کہ ایک اور ہرجانے کا نوٹس بھیج دیں۔

مزید : قومی