سجل علی اور احدرضامیرکا برائیڈل شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

سجل علی اور احدرضامیرکا برائیڈل شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
سجل علی اور احدرضامیرکا برائیڈل شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ سجل علی اور احدرضامیرساتھ جینے مرنے کی قسمیں تو کھاچکے ہیں لیکن وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ایک کب ہورہے ہیں یہ ابھی تک ایک راز ہے کیونکہ اس بارے میں کوئی بھی بات کرنے کے لئے تیار نہیں۔شادی کے حوالے سے جب بھی سجل علی سے بات کی گئی تو انہوں نے ہمیشہ ایک ہی جواب دیا کہ اس کا فیصلہ آسمانوں پر ہوتا ہے اور جب بھی اللہ کو منظورہوگا شادی ہوجائے گی۔ڈرامہ سیریل’یقین کا سفر‘سے شروع ہونے والی یہ دوستی اب وقت کے ساتھ ساتھ مزید گہری ہوتی جارہی ہے۔دونوں فنکار کئی پراجیکٹ بھی ایک ساتھ کررہے ہیں جبکہ حال ہی میں ان کا وائرل ہونے والا برائیڈل شوٹ سوشل میڈیا پر بھی بہت پسند کیا جارہا ہے۔اس شوٹ کے بارے میں منفی اور مثبت دونوں قسم کی رائے سامنے آرہی ہیں تاہم زیادہ تر لوگوں کا یہی کہنا ہے کہ دونوں کی جوڑی بہت اچھی لگتی ہے اس لئے انہیں فوری طور پر شادی کرلینی چاہیئے۔

مزید :

کلچر -