سچے سروں کے ساتھ گانے والوں سے متاثر ہوں،ظفر اقبال نیویارکر

سچے سروں کے ساتھ گانے والوں سے متاثر ہوں،ظفر اقبال نیویارکر
 سچے سروں کے ساتھ گانے والوں سے متاثر ہوں،ظفر اقبال نیویارکر

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی نژاد امریکی گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے کہا ہے کہ سر اور لے کوجاننے والا ہی بڑا گلوکار بنتا ہے اوراسی کو دنیا پیار کرتی ہے ،پاکستان میں کلاسیکی موسیقی کے چاہنے والے آہستہ آہستہ کم ہوتے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزل گائیکی میں استاد برکت علی خان ، مہدی حسن ، فریدہ خانم اور میڈم نور جہاں کی شخصیت سے بہت متاثرہوں یہ سچے سروں کے ساتھ گاتے تھے جبکہ بھارت میںآشابھوسلے اورلتاجی کمال کی فنکارہ ہیں مگری میر ی ذاتی رائے ہے کہ ہر پھول کی مختلف خوشبو ہوتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ظفر اقبال نیویارکر نے کہا کہ میں اب تک 141گانے ریکارڈ کرواچکا ہوں موسیقی کی کونسی صنف ہے جس میں گیت نہیں ریکارڈ کروائے بر صغیر پاکو ہند کے عظیم گائیک محمد رفیع کو روحانی استاد مانتا ہوں۔میں نے موجودہ مقام بڑی محنت اور لگن سے بنایا ہے۔

مزید : کلچر