متحدہ عرب امارات ،نیپالی خاتون کو چاقومار کر قتل کر دیا گیا 

متحدہ عرب امارات ،نیپالی خاتون کو چاقومار کر قتل کر دیا گیا 
متحدہ عرب امارات ،نیپالی خاتون کو چاقومار کر قتل کر دیا گیا 

  

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات میں ملازمت کیلئے جانے والی نیپالی خاتون کو چاقو مار کر قتل کردیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ملازمت کی غرض سے جانے والی نیپالی خواتین کا نامعلوم وجوہات کی بنا پر آپس میں جھگڑا ہوگیا جس کے بعد ایک خاتون کو انتہائی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لڑائی میں چاقو کے وار سے زخمی ہونے والی 32 سالہ خاتون کو ہسپتال کے عملے نے بچانے کی بہت کوشش کی تاہم وہ شدید زخموں کے باعث جانبر نہ ہوسکی۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خواتین ملازموں کی لڑائی شارجہ کے انڈسٹریل ایریا نمبر 4 میں واقع کمپنی ہوئی میں ہوئی تھی، جس میں مقتولہ کے علاوہ بھی مزید 4 خواتین زخمی ہوئیں ہیں۔مقامی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے لڑائی کے دوران زخمی ہونے والی ایک خاتون نے بتایا کہ چاقو زنی کی واردات میں ہلاک ہونے خاتون پر مبینہ طور پر 5 خواتین نے حملہ کیا تھا۔متاثرہ خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ میرا خیال ہے کہ حادثے میں قتل ہونے والی 32 سالہ نیپالی خاتون ذہنی طور پر کچھ پریشان تھیں۔

مزید : عرب دنیا