حکومت اپنی پبلسٹی کم کرکے غریب آدمی کے مسائل پر توجہ دے :شازیہ مری کا مشورہ

حکومت اپنی پبلسٹی کم کرکے غریب آدمی کے مسائل پر توجہ دے :شازیہ مری کا مشورہ
حکومت اپنی پبلسٹی کم کرکے غریب آدمی کے مسائل پر توجہ دے :شازیہ مری کا مشورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہاہے کہ حکومت کی اپنی پبلسٹی کم کرکے غریب آدمی کی پریشانیاں دور کرنی چاہئے ، تحریک انصاف کی حکومت آنے سے ملکی حالات کشیدہ ہوئے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہاکہ میں نیا پاکستان اس لئے نہیں کہتی کہ پاکستان کو ہم نے ابھی قائد اعظم کا پاکستان بھی نہیں بنایا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت جو بڑے بڑے دعوے لیکر آئی تھی وہ پورے نہیں کر سکی ، اب قومی اسمبلی میں معیشت پر تقاریر ہوتی ہیں اور اس سے قبل وہ تما م اقدامات کرلئے گئے ہیں جو کرنے سے پہلے پا رلیمنٹ میں آنے چاہئے تھے ۔انہوں نے کہا تحریک انصاف کی حکومت کے آنے سے ملکی حالات کشیدہ ہوئے ہیں، حکومت کی کوشش ہے کہ نان ایشوز پر بات کی جائے اور وہ ذمہ داریاں جو حکومت کے ذمہ ہیں ان سے راہ فرار اختیار کی جائے ۔ انہوں نے کہ حکومت کو اب غریب آدمی کی پریشانیاں دور کرنی چاہئے او ر اپنی پبلسٹی کرنے پر توجہ کم کرنی چاہئے ۔

مزید :

قومی -