زندگی میں قسمت اور مواقع اہم کردار ادا کرتے ہیں‘دیپیکا پڈوکون

زندگی میں قسمت اور مواقع اہم کردار ادا کرتے ہیں‘دیپیکا پڈوکون
 زندگی میں قسمت اور مواقع اہم کردار ادا کرتے ہیں‘دیپیکا پڈوکون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(این این آئی) معروف بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں شاہ رخ خان کے مدمقابل میرے نئے چہرے کو کاسٹ کرنا فرح خان کا بڑا رسک تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم ’اوم شانتی اوم‘ نے میری زندگی راتوں و رات تبدیل کردی تھی مجھے آج بھی یاد ہے جب میں ورلڈ پریمیئر کے لیے ممبئی سے جارہی تھی تو لوگ مجھے بالکل مختلف انداز سے دیکھ رہے تھے اور جب میں دوسرے ملک کی سرزمین پر امیگریشن کے سامنے پہنچی تو مجھے احساس ہوا کہ میری زندگی بدل سی گئی ہے۔دپیکا پڈوکون نے کہا کہ قسمت اور موقع آپ کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، میرے دوست نے مجھے ممبئی جانے کا مشورہ دیا، انہوں نے میرے والدین کو آمادہ کیا اور میں اپنے فن کو دکھانے کے لیے ممبئی جیسے انجان شہر بھی پہنچ گئی۔
دپیکا نے کہا کہ میری خوش نصیبی تھی کہ جب میں ممبئی پہنچی تب فرح خان فلم ’اوم شانتی اوم‘ بنا رہی تھیں اور وہ اس فلم میں بہترین اداکارہ کو دیکھنا چاہتی تھیں انہوں نے شاہ رخ خان جیسی بڑی شخصیت کے مدمقابل نامور اداکارہ کو لانے کے بجائے مجھے جیسے نئے چہرے کو ترجیح دی۔

مزید :

کلچر -