جوہی چاولہ کا جنسی ہراساں ہونے والی اداکاراؤں کو مشورہ

جوہی چاولہ کا جنسی ہراساں ہونے والی اداکاراؤں کو مشورہ
جوہی چاولہ کا جنسی ہراساں ہونے والی اداکاراؤں کو مشورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ میں جنسی ہراساں کرنے کی کہانیوں کے بعد می ٹو مہم نے اس انڈسٹری کے متعدد حلقوں کو چونکا کر رکھ دیا ہے اورمعروف اداکارہ جوہی چآلہ سامنے آنے والے ناموں پر شاک رہ گئی ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران جوہی چاؤلہ سے جب حال ہی میں سامنے آنے والے جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات کے بارے میں پوچھا گیا تو جوہی چآلہ نے کہا 'یہ افسوسناک اور حیران کرنے والا ہے، کیونکہ جن لوگوں کے نام سامنے آرہے ہیں، انہیں ہم جانتے اور ان کا احترام کرتے ہیں، تو ان کے نام اس طرح کے معاملات میں سامنے آنا ہلا دینے والا ہے۔ان کا کہنا تھااس کے ساتھ ساتھ میں کیرئیر بنانے کی خواہشمند تمام لڑکیوں کو کہنا چاہتی ہوں کہ وہ اپنی پوری توجہ اس مقصد پر مرکوز کریں۔
، جسے وہ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ اپنے کام پر توجہ دیں، خدا آپ کی حفاظت کرے گا اور آپ اپنا راستہ ڈھونڈ لیں گی۔ میرا مطلب ہے کہ ہم سب نے ایسا کیا، اپنے پیشے میں اس طرح کی چیزوں سے خود کو راستے سے مت ہٹائیں، یہ تو آپ کے کام کے نتیجے کے طور پر سامنے آتی ہیں، تو انہیں اپنا کام مت بنائیں۔خیال رہے کہ بولی وڈ میں می ٹو مہم کا آغاز گزشتہ ماہ تنو شری دتہ کی جانب سے نانا پاٹیکر پر ایک شوٹنگ کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزام کے بعد ہوا تھا۔اب تک متعدد اداکاروں اور فلم سازوں یہاں تک کے صحافیوں اور سیاستدانوں تک پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگ چکا ہے۔

مزید :

کلچر -