زرنش خان کے مالدیپ میں سیر سپاٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

زرنش خان کے مالدیپ میں سیر سپاٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
 زرنش خان کے مالدیپ میں سیر سپاٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ زرنش خان چھٹیاں منانے مالدیپ پہنچ گئی ہیں جہاں وہ ایک ہفتہ مزیدقیام کریں گی۔زرنش خان مالدیپ کے تمام خوبصورت علاقوں کی سیر کرچکی ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ ابھی میرادل نہیں بھراکیونکہ یہ ملک بہت خوبصورت ہے۔سیروتفریح کے ساتھ ساتھ زرنش خان لمحہ بہ لمحہ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کررہی ہیں لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ ان کے ساتھ کوئی بھی نہیں ہے بلکہ تمام تصاویر میں وہ اکیلی ہی ہیں۔ کئی لوگوں نے ان سے اس بارے میں سوال بھی کیا لیکن زرنش خان نے کوئی جواب نہیں دیا۔واضح رہے کہ زرنش خان بے شمارسپرہٹ ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جبکہ گزشتہ سال ان کے دوڈراموں’اس چاندپرداغ نہیں‘اور’دے اجازت ‘ بہت زیادہ پسند کئے گئے۔

مزید : کلچر