”آپ پرویز مشرف کے وکیل تو نہیں؟“ سپریم کورٹ کے جسٹس کو نیب کے پراسیکیوٹر سے یہ بات کیوں کہنا پڑ گئی؟ جان کر ہر پاکستانی کو شرم آ جائے

”آپ پرویز مشرف کے وکیل تو نہیں؟“ سپریم کورٹ کے جسٹس کو نیب کے پراسیکیوٹر سے ...
”آپ پرویز مشرف کے وکیل تو نہیں؟“ سپریم کورٹ کے جسٹس کو نیب کے پراسیکیوٹر سے یہ بات کیوں کہنا پڑ گئی؟ جان کر ہر پاکستانی کو شرم آ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان میں حدیبیہ پیپرملزسے متعلق نیب کی نظرثانی اپیل کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ کیا فارن کرنسی اکاؤنٹ کھولنا جرم تھا؟آپ بتائیں جرم کیا ہوا؟آپ کے کرپٹ اورغیرقانونی کہنے سے کیافرق پڑتا ہے؟ آپ نے کرپشن کاالزام ثابت کرنا ہے،ایک بندے کے سر پر کب تک تلوار لٹکائے ر کھیں گے ،نیب کسی اور کی جنگ لڑ رہاہے ،آپ مشرف کے وکیل نہیں تو آپ کواس جملے سے تکلیف کیوں ہوئی؟
تفصیلات کے مطابق جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے حدیبیہ پیپر ملز سے متعلق نیب کی نظرثانی اپیل کی سماعت کی ،نیب پراسیکیوٹر دلائل دیتے ہوئے کہاکہ اسحاق ڈارنے سلطانی گواہ کے طورپرشہادت ریکارڈ کرائی تھی،ہائیکورٹ نے اس بیان کونظراندازکیا،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ آپ سپریم کورٹ کے فیصلے پرآئیں۔
جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ الزامات بتائیں کیاتھے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ الزامات آمدن سے زائد اثاثوں کے تھے،642.1 ملین سے زائداثاثوں کامسئلہ تھا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کیا غلطی ہے؟نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ فرد جرم عائد ہی نہیں ہوئی تھی۔
جسٹس مظہر عالم نے کہا کہ حدیبیہ پیپر مل کیس 2000 میں فائل ہوا،جسٹس قاضی فائر عیسیٰ نے کہا کہ الزام تو 1992 کا ہے ، 2000 میں ریفرنس دائرہوا ،آپ نے فرد جرم عائد نہیں کی،آپ پر کوئی سیاسی دباﺅ بھی نہیں تھا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا فارن کرنسی اکاﺅنٹ کھولنا جرم تھا؟آپ بتائیں جرم کیا ہوا؟آپ کے کرپٹ ،غیرقانونی کہنے سے کیافرق پڑتا ہے؟ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ آپ نے کرپشن کاالزام ثابت کرنا ہے۔
سوشل میڈیا ایکٹویسٹ گل بخار ی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس ٹوئٹر پر  شئیر کئے کہ جب نیب کے وکیل نے درخواست کی کہ ''پرویز مشرف نے جمہوری حکومت حذف کی''  یہ جملہ حذف کردیں، تو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے کہ آپ مشرف کے وکیل تو نہیں آپ کواس جملے سے کیوں تکلیف ہوئی؟ انہوں نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک بندے کے سر پر کتنی دیر تک تلوارلٹکائے رکھیں گے ، نیب کسی اور کی جنگ لڑ رہا ہے ۔

مزید :

قومی -