پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئر مین شپ شہباز شریف کا نام مسترد ،وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئر مین شپ شہباز شریف کا نام مسترد ،وزیر اعظم عمران ...
پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئر مین شپ شہباز شریف کا نام مسترد ،وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئر مین شپ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

تفصیل کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں شہبازشریف کے بجائے سید فخر امام کو چیئرمین پی اے سی بنانے کی تجویز پیش کی گئی۔اجلاس میں چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر فخرامام کے نام پر اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کےلئے شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں کمیٹی بنادی گئی۔اجلاس میں کہا گیا کہ شہبازشریف ایک متنازع شخصیت ہیں ،وہ اپنے اور بڑے بھائی کے منصوبوں کی چھان بین کیسے کرسکتے ہیں؟

اس لئے ضروری ہے کہ اپوزیشن کی مشاورت سے چیئرمین پی اے سی کےلئے غیر جانبدار شخصیت کا انتخاب کیا جائے۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر پارلیمانی پارٹی نے سید فخر امام کا نام تجویز کردیا تاہم فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن اگر کوئی نام لائی تو اس پر بھی بات کی جائے گی،اس سارے معاملے کو شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں قائم کمیٹی دیکھے گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی