نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان ہو گیا، نام جان کر ہی کیویز کی ٹانگیں کانپ جائیں گی

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان ہو گیا، نام جان ...
نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان ہو گیا، نام جان کر ہی کیویز کی ٹانگیں کانپ جائیں گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کیخلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حفیظ، صاحبزادہ فرحان، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان شنواری، حسن علی، عماد وسیم، وقاص مقصود اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 31 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا اور دوسرا میچ 2 نومبر کو دبئی میں ہو گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 4 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل