شہباز شریف کو بلڈ کینسر نہیں :تہمینہ درانی نے میڈیا پر چلنے والی خبر کی تردید کردی

شہباز شریف کو بلڈ کینسر نہیں :تہمینہ درانی نے میڈیا پر چلنے والی خبر کی تردید ...
شہباز شریف کو بلڈ کینسر نہیں :تہمینہ درانی نے میڈیا پر چلنے والی خبر کی تردید کردی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو بلڈ کینسر نہیں ہے ، اس حوالے سے ان سے میڈیا پر غلط بات منسوب کی جارہی ہے۔

جیونیوز کے مطابق نیب کے ہاتھوں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی اہلیہ تہمینہ درانی نے اپنے شوہر کے بلڈکینسر میں مبتلاءہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کو بلڈ کینسر نہیں ہے اور میڈیا پر ان سے متعلق غلط بات منسوب کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے کہاہے کہ وہ بلڈ کینسر سے شفا یاب ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو شیڈول کے مطابق بلڈ ٹیسٹ کروانا ہوتا ہے لیکن نیب حکام ان کی گرفتاری سے لیکر اب تک ان کو بلڈ ٹیسٹ کروانے کی اجازت نہیں دے رہے ۔

مزید : قومی