پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ محمد حسین چٹھہ کے نام

پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ محمد حسین چٹھہ کے نام
پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ محمد حسین چٹھہ کے نام

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)محمد حسین چٹھہ نے پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ اپنے نام کرلی جبکہ محمد صالح اور علیم آغا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، فیصل آباد کے حیدر عزیز کو ٹاپ سکورر کا انعام دیا گیا، چمپئن شپ کی اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی رابیہ بصری تھیں جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعام تقسیم کئے، اس موقع پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن کے علاوہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں اور شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، راولپنڈی جناح پارک میں لیژر سٹی باؤلنگ کلب میں چمپئن شپ کے آٹھ مقابلوں میں دبئی، ملائیشیاء،راولپنڈی، اسلام آباد، کراچی، فیصل آباد، پشاور اور لاہور سمیت ملک کے دوسرے شہروں سے بھی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق اوپن سنگلز کے مقابلوں میں محمد حسین چٹھہ بازی لے گئے، محمد صالح نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ علیم آغا اور افضل اختر بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے ،ڈیف سنگلز میں اعظم نے پہلی، قاسم نے دوسری اور مظہر نے تیسری پوزیشن حاصل کی،اوپن ڈبلز کے مقابلوں میں علیم آغا اور نوید الحق پہلے نمبر پر رہے افضل اختر اور محمد صالح دوسرے، شبیر لشکروالا اور فضل مانیا تیسرے جبکہ محمد حسین چٹھہ اور امجد محمود چوتھے نمبر پر رہے،ایمچور سنگلز کے مقابلوں میں شاہ رخ رضا چمپئن بن گئے ۔

جبکہ علی رضا اور عاطف علی بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہے،اوپن ٹرایورکے مقابلوں میں شبیر لشکروالا ، علی سوریا اور فاضل مانیا نے پہلی، اعجازالرحمن،محمد حسین چٹھہ اور سلیم بیگ نے دوسری، افضل اختر ، عاصم بٹ اور محمد صالح نے تیسری جبکہ امجد محمود، دنیال اور علی سالڈیرہ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی،لیڈیز سنگلز میں نورالعین نے پہلی، روزینہ علی نے دوسری اور شائستہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، کیڈز سنگلز میں عارف محمودپہلے نمبر پر جبکہ علینہ محمود اور دنیال اعجاز بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، میڈیا ایونٹ میں روزینہ علی نے پہلی،خالد شاہ دوسری اور افضل جاوید تیسری پوزیشن پر رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی