جسٹس باقرنجفی کاضلع لیہ کادورہ، جوڈیشل کمپلیکس آمد پر گارڈ آف آنر پیش

جسٹس باقرنجفی کاضلع لیہ کادورہ، جوڈیشل کمپلیکس آمد پر گارڈ آف آنر پیش

چوک اعظم( نامہ گار) ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے و خوبصورت ماحول کے(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

لیے پودے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں اور آکسیجن انسانی زندگی کے لیے اہم ضرورت کو پوراکرنے کا اہم ذریعہ ہیں نہ صرف شجرکاری کو فروغ دیا جائے بلکہ مناسب دیکھ بھال بھی کی جائے ۔یہ بات جسٹس لاہورہائی کورٹ علی باقر نجفی نے ضلع لیہ کے ایک روزہ دورہ کے موقع پر جوڈیشل کالونی میں پودا لگانے کے موقع پر کہی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد محمود بھٹی ہمراہ تھے۔اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر طارق سنانواں نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ اس چار ایکڑ کے احاطے میں سیڑس فروٹ کے پودے لگائے گئے ہیں اور جوڈیشل کمپلیکس میں بھی شجرکاری کی جارہی ہے ۔جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ متصلہ پلاٹ کو گراسی پلاٹ بنایا جائے اور واکنگ ٹریک بھی تعمیر کیاجائے تاکہ ججز کالونی کی خوبصورتی میں اضافہ ہوسکے ۔اس موقع پر سینئرسول جج اخترعباس ویگر جج صاحبان بھی موجود تھے۔قبل ازیں جسٹس علی باقر نجفی کی جوڈیشل کمپلیکس آمد پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی اور گارڈآف آنر پیش کیا۔

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر