الیکشن 2018جاری کردہ فنڈز کی تفصیل طلب

الیکشن 2018جاری کردہ فنڈز کی تفصیل طلب

رحیم یارخان(بیورونیوز)ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو جاری کردہ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

عام انتخابات 2018ء کے لئے مجموعی طور پر 1333.949 ملین کے فنڈز جاری کئے گئے تھے جن میں سے 447.493ملین وہیکلز، 257 ملین سی سی ٹی وی کیمروں اور 429.762ملین سی سی ٹی وی کیمروں کے ایڈیشنل فنڈز ، 429.762 ملین آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی مد میں جاری کئے گئے تھے ۔ اس سلسلہ میں صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے مذکورہ فنڈز کی تفصیلات طلب کر لی ہیں لہٰذا اس سلسلہ میں ہدایت کی جاتی ہے مذکورہ اخراجات اور بقایا جات پر مبنی رپورٹس تیار کر کے جلد از جلد ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو ارسال کی جائیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر