آئی سی سی ویمنز کرکٹ : آسٹریلیاکی پاکستان کو آخری ٹی ٹو نٹی مین بھی شکست

آئی سی سی ویمنز کرکٹ : آسٹریلیاکی پاکستان کو آخری ٹی ٹو نٹی مین بھی شکست

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جونیئر ویمنز سوئمنگ چیمپئن شپ (آج) منگل سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ اسلام آباد سوئمنگ ایسوسی ایشن (خواتین ونگ) کی جنرل سیکرٹری روبینہ صدیق نے ’’میڈیا‘‘ کو بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے چھ ٹیموں کی خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پنجاب، سندھ اور اسلام آباد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں مختلف کیٹیگریز کے ایونٹس منعقد ہونگے جن میں فری سٹائل، انفرادی میڈلے، بریسٹ سٹروک، بٹرفلائی، فری سٹائل ریلے، بیک سٹروک اور میڈلے ریلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ 31 اکتوبر تک جاری رہے گی جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کھلاڑیوں کو انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ سوئمنگ پول کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعید اختر نے بتایا کہ چیمپئن شپ کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ پاکستان سپورٹس بورڈ سوئمنگ پول کے سب انجینئر لیاقت علی چوہدری نے بتایا کہ سوئمنگ پول کی تمام مشنری اور فلٹر سسٹم ٹھیک ہے اور سوئمنگ پول میں انٹرنیشنل سطح کی تمام سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سوئمنگ پول میں ساڑھے تین لاکھ گیلن پانی موجود ہوتا ہے جس کو روزانہ کی بنیاد پر دن میں دو بار فلٹر کیا جاتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی