وکلاء کا رزلٹ تبدیل کرنے کیلئے دباؤ انکار پر ڈا۱ئریکٹر کو دھمکیاں
ملتان (خصوصی رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے سب کمپیس وہاڑی میں وکلاء کی ڈائریکٹرسے گالم گلوچ , رزلٹ تبدیل کر نے کے لیے دھمکیاں دی ہیں, تفصیل کے مطابق وکلاء کا گروپ وہاڑی کیمپس میں پندرہ سے زائد لوگوں کے ساتھ داخل ہوا , جس کی قیادت نثار جٹ اور محبوب (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )
بندیشہ کررہے تھے ,وکلاء نے ڈائریکٹر کمپیس وہاڑی سے تلخ کلامی کی اور ایل ایل بی کے چوتھے سمسٹر کے فیل ہونے والے طلباء کو پاس کا کہا مگر ڈائریکٹر کیمپس نے رزلٹ تبدیل کرنے سے انکار کیا جس پر وکلاء ،ڈائریکٹر اور سٹاف کو برا بھلا کہا اور دھمکیاں دی جس پر ڈائریکٹر وہاڑی کیمپس نے تحریری طور پر وائس چانسلر بہاالدین زکریا یونیورسٹی کو معاملے کے بارے میں آگاہ کردیا ہے ۔
دھمکیاں