عابدہ حسین سے سرکاری زمین واگزار کرانے کا فیصلہ ، جھنگ پولیس گرینڈ آپریشن کیلئے تیار

عابدہ حسین سے سرکاری زمین واگزار کرانے کا فیصلہ ، جھنگ پولیس گرینڈ آپریشن ...

جھنگ(آن لائن)پنجاب حکومت نے سابق وفاقی وزیر سیدہ عابدہ حسین کے قبضہ سے 625ایکڑ سرکاری زمین واگزار کرانے کا فیصلہ کیا ہے،اس مقصد کیلئے حکومت پنجاب نے سرکاری زمین واپس لینے کیلئے سخت آپریشن کا فیصلہ کیا ہے،اس مقصد کیلئے پولیس کی بھاری نفری تیار کرلی گئی ،(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

اضافی نفری بھی طلب کئے جانے کا امکان ہے۔سیدہ عابدہ حسین نے 625ایکڑ سرکاری زمین پر قبضہ کرکے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے۔شہبازشریف حکومت نے بھی یہ سرکاری زمین واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن سیاسی مفادات کے باعث اس فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق جھنگ کی مشہور سیاستدان اور سابق سفیر سیدہ عابدہ حسین سے سرکار کی 625 ایکڑ سے زائد زرعی نہری زمین واپس لینے کیلئے حکومت پنجاب نے گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔عابدہ حسین نے سیاسی اختیارات استعمال میں لاتے ہوئے 625 ایکڑ زمین چند سو روپے کے عوض حکومت سے لیز پر حاصل کی تاہم وہ زمین انہوں نے50ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے ٹھیکہ پر دے رکھی ہے جس سے حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر جھنگ نے لیز ختم کرانے کیلئے عدالت میں مقدمہ بھی دائر کر رکھا ہے اب سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں حکومت پنجاب نے یہ نہری زمین واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے،دوسری جانب عابدہ حسین کے خاوند سید فخرامام پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ہیں مگر وزیراعظم عمران خان نے عابدہ حسین سے اربوں مالیت کی زمین واگزار کرانے کا گرین سگنل دے دیا ہے اور جھنگ پولیس جلد آپریشن کرنے والی ہے تاہم اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر جھنگ نے وضاحت نہیں دی ۔

عابدہ حسین/ سرکاری زمین

مزید : ملتان صفحہ آخر