جامعہ زکریا ‘ دو طلباء تنظیموں میں تصادم ‘ پولیس پہنچنے پر لیڈران فرار ‘ کارروائی شروع
ملتان(خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں میں تصادم ، ایک زخمی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز کنٹین پر بلوچ طلبا اور (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )
پختون سٹوڈنٹس کونسل کے درمیان لڑائی ہوگئی جس کی وجہ ندیم بلوچ اور اصغرکاکٹر کے درمیان تلخ کلامی تھی مگر بعد میں دونوں طرف سے درجنوں طلبا اس لڑائی میں شریک ہوگئے طلبا نے سیکورٹی اہلکاروں کو بھی دھکے دئے اور بدکلامی کی تاہم پولیس کی آمد پر دونوں گروپوں کے لیڈ ر فرار ہوگئے اس لڑائی میں ایک طالب علم کی ناک پر زخم آیا۔