میپکو : اوو ر بلنگ پر ذمہ دارافسروں ، اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان

میپکو : اوو ر بلنگ پر ذمہ دارافسروں ، اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان

ملتان ( سٹاف رپورٹر) مستقل نادہندگان نے میپکو کے 6ارب روپے دبا لئے ہیں ۔کمپنی مشکل میں پڑ گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ مستقل نادہندگان میپکو انتظامیہ کے لئے سردرد بن کر رہ گئے ہیں(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

جنہوں نے 6ارب روپے دبا رکھے ہیں ۔میپکو انتظامیہ بار ہا کوششوں کے باوجود مستقل نادہندگان سے ریکوری میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔میپکو انتظامیہ نے آپریشن افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مستقل نادہندگان سے ریکوری کے لئے کے اقدامات کریں ۔ان میں بیشتر ایسے نادہندگان بھی ہیں جن کو شکایت ہے کہ ان کو اووربلنگ کی گئی ہے جس کے خلاف انہوں نے عدلیہ سے رجوع کیاہے۔ اس بارے میں میپکو انتظامیہ نے آپریشنل افسران کو ہدایت کی ہے کہ مستقل نادہندگان سے ریکوری کے لئے موثر لائحہ عمل اختیار کیاجائے اور جلداز جلد ریکوری کو یقینی بنایاجائے ۔ اس بارے میں میپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد اکرم چوہدری نے واضح کر دیا ہے کہ صارفین کو ہر صورت میں درست بلنگ کی جائے ‘ اووربلنگ کے مرتکب افسروں و اہلکاروں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی

مزید : ملتان صفحہ آخر