ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان ، کرپشن پر کڑا احتساب ،ڈپٹی کمشنر کی وارننگ ، افسروں میں کھلبلی
ملتان(سپیشل رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر ملتان وچیئر مین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتا ن مدثرریاض ملک کی صدا ر ت میں بو رڈ آ ف ڈائریکٹر ز کا 36 واں اجلاس سر کٹ ہا ؤ س میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر ز فنانس ارشد گو پا نگ، ڈا کٹر میر نو از،ڈ ی ایم او نا صر شہزا د ڈو گر نے شر کت کی۔اس موقع پر بو رڈ ڈا ئر یکٹر خالد بیگ،خو اجہ انیس،ارشد خا ن،فضل الہی شیخ،فضل عبا س شا ہ سمیت مینجنگ ڈا ئر یکٹر انو ارالحق بھی شر یک ہو ئے۔اجلاس میں متفقہ طور پر (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )
سا بق اجلاس کے منٹس اور عیدا لا لضحیٰ پر ڈیو ٹی دینے وا لے سینٹر ی ورکر ز کو بو نس دینے کی منظو ری دی گئی جبکہ مستقل مینجنگ ڈا ئر یکٹر کی تعینا تی کے عمل کر پر کر نے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔بو رڈ آ ف ڈا ئر یکٹر نے ایچ آ ر،آ ڈ ٹ پروکیو منٹ اور نو می نیشن کمیٹیا ں بھی تشکیل دینے کا متفقہ فیصلہ کیا۔اس موقع پر محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جا نب سے بھیجی گئی انکوائری کی رو شنی میں سا بق مینجنگ ڈائریکٹر عمر ان نو ر کے خلا ف بد عنوانیو ں کے الزا ما ت کی مز ید تحقیق کیلئے خصوصی انکو ائر ی بھی تشکیل دینے کی منظور ی دی گئی۔کمیٹی 25 رو ز میں سا بق ایم ڈ ی کے خلا ف تما م ریکا رڈ چیک کر کے اپنی سفارشا ت بو رڈ آ ف ڈائر یکٹر کے اجلاس میں پیش کر ے گی۔بو رڈ نے کمپنی افسرا ن اور سٹا ف کی 3 ماہ سے رکی ہوئی تنخوا ہو ں کو قانو نی دائر ہ کا ر میں لا نے کیلئے ایچ آ ر کمیٹی کو ٹاسک سونپتے ہو ئے بنیا دی تنخوا ہ اداکر نے کا بھی فیصلہ کیا۔اس موقع پر ڈ پٹی کمشنر مدثر ریا ض ملک نے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ شہر میں صفا ئی کی صو رتحال بہتر کر نے کیلئے کمپنی کو قد مو ں پر کھڑا کر نے کیلئے جنگی بنیا د وں پر کا م کیا جا رہا ہے۔چند ر وز میں کمپنی کے مینجنگ ڈا ئر یکٹر سمیت 8 ایگزیکٹیو آ فیسرز پر بھر تی کا عمل شر وع کر دیا جا ئے گا،ما ضی میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو کرپشن کے دا غ سے رنگنے والو ں کا کڑا احتسا ب کیا جائے گا۔انہو ں نے کہا کہ صفائی صو رتحا ل بہتر کر نے کیلئے عملہ صفا ئی اور نئی مشینر ی خرید نے کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔بو رڈ کے اجلاس میں تشکیل دی گئی کمیٹیو ں کے ذ ر یعے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے معاملا ت کو مز ید احسن انداز میں چلا یا جا سکے گا۔مستقل مینجنگ ڈا ئر یکٹر سمیت تما م عملہ بھرتی کر کے اگلے مرحلے میں مشینر ی خرید کر نے کا سلسلہ شر وع کر ینگے۔بعد ازا ں اجلاس میں مختلف امور کا تفصیلی جائز ہ لے کر منظو ریا ں دی گئیں۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز
B