آئی سی اے ایس کھیلوں کے مقابلوں 2 نومبر سے شروع ہونگے

آئی سی اے ایس کھیلوں کے مقابلوں 2 نومبر سے شروع ہونگے

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کالج آف آرٹ اینڈ سائنسز (آئی سی اے ایس) کے زیراہتمام آئی سی اے ایس کھیلوں کے مقابلوں اسلام آباد کالج آف آرٹ اینڈ سائنسز جی الیون تھری اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے ٹورنامنٹ سیکرٹری عبدالرحمن مانی نے بتایا کہ آئی سی اے ایس کھیلوں کے مقابلوں میں اسلام آباد کے 30 سکولوں کے طلباء و طالبات چھ مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گے، جن میں فٹ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، کرکٹ ، سنوکر اور باسکٹ بال کے مقابلے شامل۔

ہیں، اور یہ کھیلوں کے مقابلے 12 نومبر تک جاری رہیں گے۔

،انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کمیٹی میں چیئرمین ملک محمد آصف ہونگے جبکہ ممبران میں وحید قریشی اور عبدالغفور شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی