سدھنائی میلسی بنک کینال پل بھی غیر محفوظ

سدھنائی میلسی بنک کینال پل بھی غیر محفوظ

عبدالحکیم(نمائندہ خصوصی)سدھنائی میلسی لنک کنال کا پل عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ اور خستہ حالی کا شکار ہے پل کے عین وسط میں(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

بڑے بڑے گڑھے پڑھ چکے ہیں جن میں آئے روز گاڑیاں پھنس جاتی ہیں گڑھے پڑنے سے پل بہت کمزور ہو گیا ہے سارا دن ہیوی ٹریفک کی آمدورفت بھی جاری ہے ہیوی ٹریفک گزرنے پر سارا پل تھرتھراہٹ کا شکار ہو جاتا ہے جو کہ انتہائی خطرناک ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے ،شہریوں اور اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب ،کمشنر ملتان اور ڈی سی خانیوال سے فوری طور پر پل کی مرمت اور ہیوی ٹریفک کی بندش کا مطالبہ کیا ہے ۔

غیر محفوظ

مزید : ملتان صفحہ آخر