سابق جی ایم سوئی گیس کی کرپشن کیس کی سماعت 5نومبر تک ملتوی

سابق جی ایم سوئی گیس کی کرپشن کیس کی سماعت 5نومبر تک ملتوی

ملتان ( خبر نگار خصوصی)سپیشل جج سنٹرل ملتان محمد اشرف گل نے کرپشن کیس میں سابق جی ایم سوئی گیس کی درخواست ضمانت پر وکلاء (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

کی مہلت طلب کرنے پر سماعت 5 نومبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں سابق جی ایم سوئی نادرن گیس ملتان میر بہادر بگٹی نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی تھی کہ اس کے خلاف تھانہ ایف آئی اے میں مقامی صنعتکار نے لاکھوں روپے رشوت لینے کا مقدمہ درج کروایا تھا جس میں درخواست گذار کو بدنیتی سے ملوث کیا گیا ہے جبکہ ایف آئی اے نے اسے گرفتار کرکے حراست میں لے رکھا ہے اور جسمانی ریمانڈ کے دوران درخواست گزار سے موئثر برآمدگی بھی نہ ہو سکی ہے۔ اس کیساتھ اسکے خلاف کوئی ثبوت بھی نہ مل سکا ہے لہٰذا اس کو تافیصلہ مقدمہ ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

کرپشن

مزید : ملتان صفحہ آخر