خورد برد میں ملوث بینک منیجر ‘ کیشیئر کا مزید3,3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

خورد برد میں ملوث بینک منیجر ‘ کیشیئر کا مزید3,3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصوصی)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے نیشنل بینک چوٹی زیریں ڈیرہ غازی خان میں ساڑھے تین کروڑ روپے کہ (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

خوردبرد میں ملوث ملزمان منیجر حسن محمودلغاری،کیشئر اعجاز حسین شاہ کا مزید 3,3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے حکام کے حوالے کرنے کاحکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق حسن محمود لغاری منیجر، کیشئر اعجاز حسین شاہ نیشنل بینک چوٹی زیریں نے سال 2012 سے سال2014کے دوران مختلف لوگوں کے نام پر بوگس قرضہ جات کی مد میں ساڑھے تین کروڑ روپے کی رقم خورد برد کی ایف آئی اے نے منیجر نیشنل بینک ڈیرہ غازی خان ظفراقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ملزمان اس مقدمہ میں ایف آئی اے کو مطلوب تھے جنہیں گرفتار کیا گیا ہے ملزمان نے رقم کی برآمدگی کے لیے وقت مانگا ہے اس لیے 11 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے فاضل جج نے ملزمان کا مزید 3,3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔