کوٹ سمابہ:ناکہ بندی ، دومنشیات فروش گرفتار، 17افیون ،2کلوزائد چرس برآمد

کوٹ سمابہ:ناکہ بندی ، دومنشیات فروش گرفتار، 17افیون ،2کلوزائد چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان) کوٹسمابہ پولیس نے دو منشیات فروش گرفتارکرکے سترہ کلوپچپن گرام افیون اور دو کلو تین سوبیس گرام چرس برآمدکرکے تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوٹسمابہ اسداللہ مستوئی نے تفصیل بتاتے ہوتے کہاکہ سب انسپکٹر محمد ارشد ، اے ایس آئیز محمد الطاف ، محمد(بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

صدیق ، ہیڈ کنسٹیبلان محمد ثقلین ، محمد اصغر،حوالدار محمد امجد اور کنٹیبلان تنویر اسلام ، محمد شہزاد ، محمد شفیق اور ڈرائیور کنسٹیبل عطاالرحمن گشت و پڑتال جرائم کے سلسلہ میں میانوالی چوک کوٹسمابہ موجود تھے کہ پولیس پارٹی کو اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ منشیات فروش اختر کورائی اپنے ساتھی حق نواز کے ہمراہ کلٹس کار پر سوار ہو کر آرہا ہے جن کے پاس بھاری مقدار میں منشیات موجود ہے جس کی سپلائی کے لئے ملزمان میانوالی سے کوٹسمابہ کی جانب رواں دوان ہیں پولیس پارٹی نے نشاندہی پر پل مڈ اکبر پر ناکہ بندی کرکے ملزمان کو گھیر کر تلاشی لی تو ملزمان سے کھاد کے تھیلے میں موجود 15 پیکٹ افیون جن سے کل سترہ کلو 55 گرام افیون برآمد ہوئی جبکہ دو پیکٹ چرس جن سے کل دو کلو 320 گرام چرس برآمد ہوئی جس پر ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا جبکہ ملزمان کے زیر استعمال کار ، موبائل فونز اور نقدی بھی قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس کی اطلاع ڈی پی او محمد اطہر وحید اور سرکل پولیس آفیسر فرخ جاوید کو دی گئی جس پر انہوں نے کوٹسمابہ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی ۔
2منشیات فروش گرفتار