تھانہ سیتل ماڑی ‘ چہلیک ‘ بوہڑ گیٹ ‘ شاہ شمس ‘ قطب پور ‘ گلگشت ‘ شاہ رکن عالم کے علاقوں میں وارداتیں

تھانہ سیتل ماڑی ‘ چہلیک ‘ بوہڑ گیٹ ‘ شاہ شمس ‘ قطب پور ‘ گلگشت ‘ شاہ رکن ...

ملتان ( خبر نگار خصوصی) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کیمطابق (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

سیتل ماڑی پولیس کے علاقے شاہ ٹاون میں تین مسلح ڈاکو ؤں نے محمد کاشف سے 10ہزار روپے چھین لئے چہلیک پولیس کے علاقے میں گھنٹہ گھر چوک کے قریب دو نوسربازخواتین نثار احمد کے گھر میں داخل ہوئیں اور دھوکہ دہی سے گھر سے پانچ تولے کے زیورات چوری کرکے فرار ہوگئیں بوہڑ گیٹ پولیس کے علاقے میں وقار احمد سے تین ڈاکوؤں نے 20ہزار روپے ، شاہ شمس پولیس کے علاقے پیر کالونی میں دو ڈاکو حماد کی موبائل فون کی دکان میں داخل ہوئے اور دکان میں موجود انور سے 70ہزارروپے چھین کر فرا ر ہوگئے کینٹ پولیس کے علاقے میں عبدالرحمان سے دو لاکھ 53ہزار روپے چھین لئے گئے قطب پور پولیس کے علاقے سے نویدشہزاد کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا گلگشت پولیس کے علاقے میں فہیم کے گھر سے دو لاکھ 20ہزار روپے مالیت کا سامان ، زکریا پولیس کے علاقے نقشبند کالونی میں فاروق کے گھر سے ایک لاکھ روپے مالیت کے زیورات ، زکریا ٹاون میں حسن عباس کے گھر سے تین لاکھ 60ہزار روپے مالیت کا سامان ، نیوملتان پولیس کے علاقے میں سلمان کے گھر سے 11لاکھ روپے مالیت کا سامان ، شاہ رکن عالم کالونی میں طارق کے گھر سے دو لاکھ 55ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا شاہ رکن عالم کالونی سے سجاد کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر