سکول پرنسپل کودھمکیاں، نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج

سکول پرنسپل کودھمکیاں، نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)نجی سکول کے پرنسپل کو موبائل فون پر میسجز کے ذریعے سنگین نتائج اور سکول کو تباہ کرنے کی دھمکیاں(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

دینے والے نامعلوم ملزم کے خلاف پولیس نے سکول پرنسپل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا تفصیل کے مطابق گزشتہ2روز سے عباسیہ ٹاؤن میں واقع نجی سکول کے پرنسپل صابر نثار کو نامعلوم شخص کی جانب سے موبائل فون پر میسجز کے ذر یعے سنگین نتائج اور سکول کو تباہ کرنے کی دھمکیاں دی جارہی تھیں جس پر سکول پرنسپل نے دی جانے والی دھمکیوں بارے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو فوری طور پر آگاہ کیا تھا گزشتہ روز پولیس نے نجی سکول کے پرنسپل کو سنگین نتائج اور سکول کو تباہ کرنے کی دھمکیاں دینے والے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔

مقدمہ

مزید : ملتان صفحہ آخر