آج چہلم شہدائے کربلا، ملتان سمیت مختلف شہروں میں جلوس، مجالس، سیکیورٹی ہائی الرٹ

آج چہلم شہدائے کربلا، ملتان سمیت مختلف شہروں میں جلوس، مجالس، سیکیورٹی ہائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ رحیمیار خان ‘ ڈیرہ ‘ بہاولنگر ‘ چھب کلاں ( سٹی رپورٹر ‘ خبر نگار خصوصی ‘ نمائندگان پاکستان ) چہلم حضرت امام حسینؓ آج مذہبی عقیدت واحترام سے منایا جائے گا ، ملتان میں 9 (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

مجالس عزا منعقد ہونگی اور 9 ماتمی جلوس برآمدہونگے ، مرکزی جلوس امام بارگاہ جوادیہ سے ایک بجے برآمد ہوگا ، جلوسوں میں 2 اے کیٹیگری کے جلوس ہونگے ۔دوسرا بڑا جلوس امام بارگاہ جوادیہ سے برآمد ہوگا ،امام بارگاہ حیدریہ گل گشت ، سورج میانی ، شاہ شمس دربار سے بھی جلو س برآمد ہونگے قبل ازیں مجالس عزا بھی ہونگے ، علم و ذوالجناح، شبیہ زیارت بھی برآمدہونگی۔ جوادیہ النگ پاک گیٹ سے دوپہر ڈیڑھ بجے مجلس عزا کے بعد برآمد کیاجائے گا جو کپڑی تیلیاں، حسین آگاہی سے ہوتا ہوا براستہ گھنٹہ گھر رات گئے قدیمی امام بارگاہ حضرت لعل شاہ ؒ کچہری روڈ پر اختتام پذیر ہو گا ماتمی جلوس کے موقع پر عزادار زنجیر زنی بھی کریں گے علاوہ ازیں گذشتہ شب بھی ملتان و گردونواح میں بھی شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں مجالس عزا منعقد ہو ئیں جہاں پر علماء کرام، زاکرین عظام نے شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر خطاب کیا مجالس عزا کے بعد ماتمدار ی کی گئی اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ،ٹریفک کے لئے بھی متبادل روٹ پلان بھی مرتب کر لیا گیا ہے ۔ جبکہ حساس جلوسوں اور مجالس کو 40 سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی پولیس کی جانب سے 25 واک تھرو گیٹس بھی نصب کیے جائیں گے چہلم کے موقع پر 1300 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے انتظامیہ کی جانب سے فوج اور رینجرز کی دو، دو کمپنیاں بھی طلب پنجاب کانسٹیبلری کی 15 ریزروز بھی ہائی الرٹ رہیں گی۔یوم شہدا کربلا پر آج (منگل) نشتر ہسپتال سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہے گا، نشتر ہسپتال، شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہسپتال، سول ہسپتال و دیگر ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ، نرسیں، پیرا میڈیکل سٹاف الرٹ رہیں گے۔ملک بھر کی طرح ضلع رحیم یارخان میں بھی آج(30 اکتوبر)بمطابق 20 ظفرالمظفرشہداء کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں ضلع بھر کے مختلف مقامات پر جلوسوں اور مجالس کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ چہلم شہداء کربلا کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی و دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان میاں محمد اقبال مظہر مہار نے کہا ہے کہ شہدا ئے کربلا کے چہلم کے موقع پر سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو بروقت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے یہ ہدایات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں. اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فاروق صادق،سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم،ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں، چیف آفیسرز عبدالستار،چوہدری فرمائش علی،مختیار احمد جتوئی،ایکسئین میپکو ممتاز احمد سولنگی،ڈی ایچ او ڈاکٹر ریاض ملک،ایم ایس ڈاکٹر گل حسن شاہ،ایس این اے محمد معظم چشتی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 30۔اکتوبر کو آٹھ مجالس اور پانچ جلوس منعقد ہوں گے جن میں سے ایک مجلس اور ایک جلوس کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی کنٹرول روم کو فنکشنل کیا جائے اورکنڑول روم میں ہر محکمے کے ذمہ دار افسر کی موجودگی یقینی بنائی جائے.سبیل کی چیکنگ کے لئے ڈاکٹرز کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں روٹس اور مجالس کی جگہوں کی بروقت صفائی، تیاری، سرچنگ سویپنگ یقینی بنائی جائے بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے افسران کے ہمراہ جلوس کے روٹس اور مجالس کی جگہوں کا بھی معائنہ کیا. آج رحیم یار خان چہلم محرم الحرام کے سلسلہ میں 27 جلوس برآمد ہونگے جس میں اے کیٹگری کے چار م بی کیٹگری کے چھ اور سی کیٹگری کے سترہ جلوس شامل ہیں ، اسی طرح ضلع بھر میں 59 مجالس منعقد ہوں گی جس میں اے کیٹگری کی سات ، بی کیٹگری کی سات اور سی کیٹگری کی پنتالیس مجالس شامل ہیں جن کی سکیورٹی کے لئے پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں جس میں ایک ہزار چھیالیس پولیس افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے جبکہ 436 قمی رضاکاران ، 194 سپیشل پولیس اہلکار اور 194 ویلینٹرز بھی سکیورٹی کا حصہ ہیں ۔ ڈی پی او بہاولنگر کی ہدایت پر ضلعی پولیس کیطرف سے چہلم شہدائے کربلاکا سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ضلع بھر میں 41مجالس اور 8جلوس پر 1300سے زائدپولیس ملازمین و قومی رضا کار اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے ۔ چھب کلاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق سابقہ سالوں کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئی ڈیرہ پیر فدا حسین پر بسلسلہ چہلم حضرت امام حسین مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں علاقے بھر سے عزداران نے شرکت کی تعزیہ کاجلوس بھی نکالا گیا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مقررہ وقت پر ڈیرہ پیر فداحسین پر اختتام پزیر ہوگیا نوحہ خوانی اور زنجیر زنی بھی کی گئی ڈی پی او خانیوال کی ہدایت کے مطابق سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ۔