وفاق المدارس العربیہکا ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

وفاق المدارس العربیہکا ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

ملتان(سٹی رپورٹر) مدارس اور علماء کرام کے تحفظ کے لیے وفاق المدارس العربیہ نے کا ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کردیا پہلے مرحلے میں ملک بھر میں پیغام مدارس کنونشز ،دوسرے (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

مرحلے میں ضلعی سطح پر عوامی مقامات پر بھرپور کانفرنسز کے انعقاد کا فیصلہ، جبکہ تیسرے مرحلے میں اسلام آباد میں بھرپور قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا ۔ گیا، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کااہم اجلاس گزشتہ روز دفتر وفاق المدارس العربیہ پاکستان ملتان میں منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندرمرکزی صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے کی، جبکہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری، وفاق المدارس کے اراکین مجلس عاملہ مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان، مولانا ارشاد احمد ،مولانا ظفراحمد قاسم،وفاق المدارس صوبہ پنجاب کے ناظم مولانا قاضی عبدالرشید، ناظم جنوبی پنجاب مولانا زبیراحمد صدیقیؔ کے علاوہ ،جنوبی پنجاب کے مسؤلین اور چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر کے مندوبین شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر وفاق مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر نے اہل مدارس کو باہمی اتفاق و اتحاد، اخلاص و تقوی پر گامزن رہنے کی ہدایت کی، انہوں کہاکہ اہل مدارس اپنا عوامی رابطہ مضبوط بنائیں ،ناظم اعلیٰ وفاق مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ مدارس کو بند کرانے کی خواہش مند لابی نا کام ہوگی، ایسے لوگ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، حکومت اگر مدارس کے ساتھ مخلص ہے تو عمران خان کے کیے گئے وعدے پورے کرے ۔ انہوں نے کہا مدارس کو لاوارث سمجھ لیا گیا ہے، سو روپے کی کھال وصول کرنے پر دہشت گردی کے مقدمات اور ان پر ایک ایک سال قید ،پانچ پانچ لاکھ کے جرمانے کر کے مدارس اور علماء کی تذلیل کی جارہی ہے، آئے روز کوائف طلبی کے نام پر مدارس کو ہراساں کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے چیرٹی ایکٹ کو مسترد کرتے ہیں، حکومت مدارس کی رجسٹریشن پر پابندی ختم کرے، نیز ملک بھر میں رجسٹریشن کا یکساں قانون لایا جائے۔ وفاق المدارس کے صوبائی ناظم مولانا قاضی عبدالرشید نے کہا کہ مدارس کو کالعدم تنظیموں کے ساتھ جوڑ کر دین دشمنی کی جارہی ہے۔ جنوبی پنجاب کے ناظم مولانا زبیراحمد صدیقیؔ نے کہا کہ بعض اضلاع میں مدارس کے اراکین کو گمنام کالوں کے ذریعے مدرسہ سے استعفیٰ دینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں تحریک تحفظ مدارس کے پہلے مرحلے میں ضلعی پیغام مدارس کنوئنشزکا شیڈول جاری کردیاگیاہے،جن کے مطابق مؤرخہ 6نومبر2018ء وہاڑی ،مؤرخہ11نومبر2018ء مظفر گڑھ،مؤرخہ12نومبر2018ء بہاول پور،مؤرخہ 13نومبر2018ء رحیم یار خان، مؤرخہ 14 نومبر 2018ء لودہراں،مؤرخہ15نومبر2018ء راجن پور،مؤرخہ 15نومبر2018ء خانیوال، مؤرخہ17نومبر2018ء لیہ،مؤرخہ 18 نومبر 2018ء ڈیرہ غازی خان،مؤرخہ20نومبر2018ء بہاولنگرمیں مدارس کے مہتممین و مدرسین ، ائمہ مساجد اور فضلاء، علماء شریک ہوں گے۔ اس موقع پر ہر ضلع میں پریس کانفرنسز ہوں گی، نیز بار روم میں وکلاء سے بھی مذاکرہ ہوگا، دوسرے مرحلہ اور ملتان کی تاریخوں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔اجلاس میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے میڈیاکوآڈینیٹرمولاناطلحہ رحمانی ، مولاناعبدالمجید،چوہدری محمدریاض بھی شریک ہوئے۔

وفاق المدارس

مزید : ملتان صفحہ آخر