محکمہ خوراک میں ہونیوالی کرپشن ختم کرنیکا تہیہ کرلیا، خرم سہیل لغاری

محکمہ خوراک میں ہونیوالی کرپشن ختم کرنیکا تہیہ کرلیا، خرم سہیل لغاری

جتوئی ( نامہ نگار) کرپشن اور نا انصافی کسی صورت برداشت نہیں ہوتی۔محکمہ خوراک میں ہونے والی کرپشن کو ختم کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

اعلی پنجاب خوراک سردار خرم سہیل خان لغاری نے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت الیکشن کے دوران عوام سے کیے گیے وعدوں پر عملدرآمد کر رہی ہے۔عوام نے یمیں ملک سے کرپشن اور ناانصافی کو ختم کرنے کے لیے ووٹ دیا ہے۔اب جب کرپشن کرنے والوں ہاتھ ڈالا جا ریا ہے تو انہوں نے سیاسی انتقام کا واویلہ مچایا ہوا ہے۔اسی کرپشن اور اور ناانصافی کی وجہ سے معاشرے میں عدم استحکام ہے۔کرپشن اور ناانصافی معاشرے کیلیے ناسور ہیں۔ان کو ہر حالت میں ختم کرنا ہوگا۔تجاوزات کے خلاف آپریشن کے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس کے ثمرات عوام کو جلد نظر آئیں گے۔اپریشن کے خلاف وہ لوگ شور مچا رہے ہیں جنہوں نے اربوں روپے کی سرکاری املاک ہڑپ کر رکھی ہیں اور حکومت سرکاری املاج کو قبضہ سے چھڑا کرسرکاری خزانیمیں جمع کرا رہی ہے۔

سہیل لغاری

مزید : ملتان صفحہ آخر