بوگس ایجوکیٹرز تقرری کیس ‘ سابق ڈائریکٹر ایم سی سکولز ملتان برطرف

بوگس ایجوکیٹرز تقرری کیس ‘ سابق ڈائریکٹر ایم سی سکولز ملتان برطرف

ملتان ( خصوصی رپورٹر ) بوگس ایجوکیٹرز تقرری کیس میں سابق ڈائریکٹرز ایم سی سکولز ملتان فرحت شاہین کو برطرف کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تقریباً4سال قبل ملتان کے ایم سی (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

سکولز میں 8ایجوکیٹرز( مردو وخواتین) کی بوگس بھرتی کی گئی تھی اور ان کو جعلی تقررنامے جاری کر دئیے گئے تھے۔ امیدواروں سے فی کس 2لاکھ روپے اور اس سے زائد رقم لی گئی تھی۔انہوں نے جوائننگ بھی دے دی تھی کہ بوگس بھرتیوں کا پول کھل گیا۔ اس کا مقدمہ پہلے تھانہ دہلی گیٹ میں میں درج ہوا۔ بعد میں یہ کیس اینٹی کرپشن میں چلا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹریس ایم سی سکولز فرحت شاہین اورآفس سپرنٹنڈنٹ محمد خان 2مرکزی کردار سامنے آئے۔فرحت شاہین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور یہ کیس سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب تک گیا جنہو ں نے فرحت شاہین کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ فرحت شاہین میونسپل کارپوریشن کے کرپشن سکینڈ ل میں مشہور یٰسین پرزہ کی اہلیہ ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر