منٹھار کامرکزی پل ٹوٹ پھوٹ کاشکار ، حادثے کاخدشہ ، لوگوں میں خوف
بنگلہ منٹھار(نمائندہ پاکستان) منٹھار کا مین پل اس وقت پل صراط کا منظر پیش کرنے لگا متعدد گاؤں ،دیہاتوں کا واحد رابط پل کسی بھی وقت بڑے سانحہ کوجنم دے سکتا ہے، ٹوٹ پھوٹ کا شکار خطر ناک یہ پل کسی بھی لمحے کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے ،سابق ادوار میں اس پل نہ تو مرمت کی گئی اور نہ(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
ہی اس کی دوبارہ تعمیر کیلئے کوئی کام کیاگیا،کسی بھی منتخب نمائندے اور ذمہ دار محکمہ نے اس کی جانب مڑ کر نہیں دیکھا اور نہ ہی اس کی تعمیر و مرمت کاخیال کیا گیا،نہر صادق برانچ پر تعمیر ہونے والے اس خطرناک و لاوارث پل کی حالت اب انتہائی خستہ اور خراب ہو چکی ہے جبکہ یہاں سے روزانہ متعدد سکول کے بچوں متعد دیہاتوں کے ہزاروں افراد کا گزر ہوتاہے ،پل کے عین درمیان ایک بڑا گڑھا پڑاچکا ہے ،بھاری ٹریفک کیلئے کمزور ترین پل کسی بھی وقت دھڑم سے نیچے گر جائے گا اور کئی قیمتی انسانی جانوں کے ضائع کا سبب بنے گا، دو ایم این اے اور دو ایم پی اے اسی پل سے گزر کر اپنے حلقہ انتخاب میں جا تے ہیں، اہل علاقہ نے منتخب نمائندوں ایم این اے چوہدری جاوید وڑائچ ،مخدوم مرتضیٰ محمود اور ایم پی اے چوہدری شفیق انور ، چوہدری محمد شفیق چناب گروپ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ کسی بڑے سانحہ سے قبل اس پل کی از سر نو تعمیر ممکن بنائیں۔