رحیم یارخان: دن دہاڑے 2خواتین اغواء، وارداتوں میں اضافے پرلو گ خوفزدہ
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں سے دن دیہاڑے خواتین کے اغواء کرنیکی وارداتیں بڑھ گئیں اغواء تفصیل کے مطابق پہلی واردات چک72این پی کی رہائشی نادیہ بی بی کے ساتھ پیش آئی جسے2ملزمان عرفان وغیرہ نے اغواء کیا اورنامعلوم مقام پر لے جاکر ملزم عرفان نے اسے بداخلاقی کا نشانہ بنایا اور محبوس بنائے رکھا تاہم موقع پاکر نادیہ ملزمان کے چنگل سے(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
فرارہوکر گھر پہنچ گئی جبکہ دوسری واردات چک2پی کے رہائشی عابد حسین کے گھرپرہوئی جہاں 2ملزمان عمران وغیر ہ اس کی بیوی شاہزین کو اغواء کرکے فرارہوگئے پولیس نے ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ تاہم خواتین اغواء کی دارتیں بڑھنے پر لوگوں میں خوف وہراس بڑھ گیاہے۔