لیبیا ، داعش رکے حملے میں 4افراد جاں بحق ، متعدد پولیس اہلار اغوا

لیبیا ، داعش رکے حملے میں 4افراد جاں بحق ، متعدد پولیس اہلار اغوا

طرابلس(آئی این پی)لیبیا میں داعش تنظیم نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب الجفرہ ضلعے کے قصبے "الفقہا" کو حملے کا نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں قصبے کی میونسپل کونسل کے سربراہ کے بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ علاوہ ازیں متعدد پولیس اہل کاروں کو بھی اغوا کر لیا گیا،حملہ آوروں نے ایک پولیس اسٹیشن(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

، شہری دفاع کے مرکز، بلدیاتی محافظین کے صدر دفتر اور المدار موبائل فون نیٹ ورک کے اسٹیشن کو نذر آتش کر دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا میں داعش تنظیم نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب الجفرہ ضلعے کے قصبے "الفقہا" کو حملے کا نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں قصبے کی میونسپل کونسل کے سربراہ کے بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ علاوہ ازیں متعدد پولیس اہل کاروں کو بھی اغوا کر لیا گیا۔الجفرہ کی بلدیاتی کونسل نے پیر کی صبح بتایا کہ داعش تنظیم کے عناصر نے الفقہا قصبے پر حملے کے دوران 25 مسلح گاڑیوں کا استعمال کیا۔حملہ آوروں نے ایک پولیس اسٹیشن، شہری دفاع کے مرکز، بلدیاتی محافظین کے صدر دفتر اور المدار موبائل فون نیٹ ورک کے اسٹیشن کو نذر آتش کر دیا۔بلدیاتی کونسل کے مطابق داعشی دہشت گردوں نے مقامی آبادی میں دہشت پھیلا کر علاقے سے واپسی کی راہ لی۔ اس دوران بعض گھروں کو آگ لگا دی گئی اور متعدد نوجوانوں کو اغوا کر لیا گیا جن کی درست تعداد معلوم نہیں ہو سکی۔الفقہا کی بلدیاتی کونسل کے سربراہ نے علاقے کی صورت حال کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے فوج سے مطالبہ کیا کہ وہ حملہ آوروں کا تعاقب کرے۔یاد رہے کہ داعش کے اس حملے سے دو ہفتے قبل لیبیا کی فوج نے ملک میں تنظیم کے ایک اہم لیبیائی رہ نما جمعہ القرقعی کو گرفتار کر لیا تھا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر