پاکستان میں سب سے پہلے قرآن وسنت کاقانون نافذ کرنیکی ضرورت ، وسیم اختر

پاکستان میں سب سے پہلے قرآن وسنت کاقانون نافذ کرنیکی ضرورت ، وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ228نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ عوام نے بڑے شوق (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

سے تبدیلی کے نام پر موجودہ حکومت کو منتخب کیالیکن اس حکومت کی پیدا کردہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ ملک میں موروثی سیاست کی وجہ سے جمہوریت مستحکم نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے ملک کے سیاسی منظر نامے پر مسلسل خلا پیدا ہوتے رہے، ملک میں سب سے پہلے قرآن و سنت کا قانون نافذ کرنے کی ضرورت ہے پاکستان کے آئین کے سیکشن 2 میں لکھا ہے کہ حاکمیت صرف اللہ اور اللہ کے قانون کی ہوگی لیکن بدقسمتی سے ملک کا قانون اللہ کے نظام سے مترادف چل رہا ہے ہمارار ٹاسک ملک میں اللہ کے قانون کا نفاذ ہے ہم سب نے مل کر اس ملک میں اللہ کے قانون کی حاکمیت لانی ہے ہماری دعا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس ملک کو مدینہ کی ریاست بنانے کا وعدہ ضرور پورا کریں۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں کچی آبادیوں کو استسناء فراہم کیا جائے اور کچی آبادیوں کو ریگولر کیا جائے۔