چہلم شہدائے کربلا میں تخریب کاری کاخدشہ، سیکورٹی سخت کرنیکا حکم، سرچ آپریشن میں تیزی کی ہدایت

چہلم شہدائے کربلا میں تخریب کاری کاخدشہ، سیکورٹی سخت کرنیکا حکم، سرچ آپریشن ...

رحیم یارخان(بیورونیوز)چہلم شہدا کربلا پر شر پسند عناصر کی جانب سے تخریب کاری کا خطرہ بڑھ گیا تفصیل کیمطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے متعلقہ حکام کو جاری کردہ مراسلوں میں(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

بتایا گیا ہے کہ تحریک طالبان اور داعش کے مختلف گروپس کی جانب سے تخریب کاری اور حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔لہٰذا اس ضمن میں ہدایت کی جاتی ہے کہ صوبہ بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی جائے، اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں پر چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام رائج کیا جائے جبکہ سرچ آپریشنز میں بھی تیزی لائی جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا سست روی کا مظاہرہ نہیں کیاجائے۔

خدشہ

مزید : ملتان صفحہ آخر