میٹرو بس کرپشن کیس ‘ 6نومبر کو نیب حکام ریکارڈ سمیت طلب

میٹرو بس کرپشن کیس ‘ 6نومبر کو نیب حکام ریکارڈ سمیت طلب

ملتان ( خبر نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے میٹرو بس کرپشن کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر نیب(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

حکام سے 6 نومبر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں غلام مصطفی گجر نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی تھی کہ اس کیخلاف نیب میں میٹرو بس کرپشن کیس میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام لگا کر مقدمہ درج کیا گیا ہے جس پر نیب اسے گرفتار کرنے کے درپے ہے جبکہ الزام بے بنیاد ہے اور اسے بدنیتی پر مبنی ملوث کیا جارہا ہے لہٰذا گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر