حکومت بجلی کمی دور کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے : ڈاکٹر اختر ملک

حکومت بجلی کمی دور کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے : ڈاکٹر اختر ملک

ملتان ( نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر محمد اختر ملک سے جرمن وفد مسٹر ریگااورمسٹرطلعت نے ملاقات کی ۔اس موقع پرصوبائی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک بجلی کی (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

پیداوار میں خود کفالت حاصل کئے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اورپاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک سے بجلی کی کمی دور کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔اس موقع پر جرمن وفد مسٹر ریگااورمسٹرطلعت نے کہاکہ جرمن صنعتکارپاکستان میں توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے جلد اعلان کرینگے جرمن عوام پاکستان کواپنا دوست سمجھتی ہے مشکل کی اس کھڑی میں ہم پاکستان کابھرپورساتھ دیں گے اس حوالے سے جہاں تحریک انصاف کی حکومت جرمن صنعتکاروں سے رابطہ میں ہے جرمن میں مقیم پاکستانی بھی اپنابھرپورکرداراداکررہے ہیں ہمیں امیدہے پاکستان سے جلداندھیرے ختم ہونگے اور روشن صبح طلوع ہوگی۔صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر محمد اختر ملک نے مزید کہا کہ حکومت معیشت کومستحکم کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے تا کہ ملک کی ترقی کاسفر تیز ہو اور روز گار کے مواقع پیدا ہوں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر