جدوجہد تیز ‘ ایوان میں سرائیکی خطے کی محرومیوں کا مقدمہ لڑونگی ‘ زرتاج گل

جدوجہد تیز ‘ ایوان میں سرائیکی خطے کی محرومیوں کا مقدمہ لڑونگی ‘ زرتاج گل

ملتان(سٹی رپورٹر)سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کی چئیر مین رانا فراز نون نے وزیر مملکت زرتاج گل سے وفد کے ہمراہ ڈی جی خان میں قیام سرائیکستان یادہانی مہم کے سلسلہ میں(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

مُلاقات کی اور وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل کو سرائیکستان کا نقشہ پیش کرتے ہوئے حکومت کے 100روزہ وعدہ کی یاداشت پیش کی ،وفد میں سینئیر رہنماء عبدالستار تھہیم ، مخدوم شمس الدین قریشی ، ضلعی ڈپٹی کوارڈینیٹر (یوتھ ونگ)، امجد ثاقب ضلعی صدر (ڈی جی خان) رحمت اللہ لشکانی،ملک نوید ،انتظار حسین عباسی ،ذوالفقار حسین ،ملک حنیف ،ثقلین بُخاری و دیگرشامل تھے۔اس موقع پر رانا فراز نون نے وسیب کی عوام کا مقدمہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ،قیام پاکستان سے لیکر اب تک چند اقتدار پر قابض رہے۔ حکمرانوں نے سرائیکی خطہ کی عوام کو یرغمال بنا کر رکھا تھا،مگر عمران خان کے 100روزہ پلان میں صوبہ سرائیکستان کے قیام کے وعدہ نے سرائیکی خطہ کی عوام کو روشنی کی نئی کرن دکھائی،جس کی وجہ سے ptiنے سرائیکی خطہ سے کلین سویپ کیا اور مسلم لیگ (ن) کے نمائندوں کو بری طرح شکست دی ، رانا فراز نون نے سرائیکی خطہ کی تہذیب وثقافت کو برقرار رکھتے ہوئے محترمہ زر تاج گل صا حبہ کو سرائیکی اجرک بھی پہنائی ،جس پر محترمہ زرتاج گل نے رانا فراز نون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ثقافتی اعتبار سے اجرکیں تو اور بھی ہیں مگر سرائیکی خطہ کی پہچان نیلے رنگوں سے بنی یہ اجرک دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہے ، اُنہوں نے کہا کہ سرائیکی وسیب کی عوام کی محبتیں مجھ پر قرض ہیں اس سرائیکی خطہ کی محرومیوں کا مقدمہ ایوان میں لڑوں گی اور سرائیکی قیادت کے شانہ بشانہ صوبہ کے قیام تک اپنی جدوجہد جاری رکھوں گی۔

زرتاج گل

مزید : ملتان صفحہ آخر