ایف بی آر ‘ غیر رجسٹرڈ صنعتی یونٹس کیخلاف آپریشن تیز کرنیکا فیصلہ

ایف بی آر ‘ غیر رجسٹرڈ صنعتی یونٹس کیخلاف آپریشن تیز کرنیکا فیصلہ

ملتان( نیوز رپورٹر ) چیئرمین ایف بی آر نے غیر رجسٹرڈ صنعتی یونٹس کیخلاف موثر کاروای کرنے سمیت نئے یونٹس کی رجسٹریشن کا عمل تیز کرنکی ہدایت کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

ایف بی آر جہانزیب خان نے ملتان سمیت تمام ریجنل ٹکیس آفس آر ٹی اوز کے چیف کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے ریجن میں نئے ٹیکس یونٹس کی رجسٹریشن کا عمل تیز کریں اور غیر رجسٹرڈ صنعتی یونٹس چلانے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں اور ماہانہ رپورٹ میں نئے یونٹس کا ریکارڈ بھی شامل کریں کہ کتنی تعداد میں نئے یونٹس رجسٹرڈ کیے گئے اور غیر رجسٹرڈ صنعتی یونٹس کی تعداد کیا ہے اور ان کیخلاف کاروائی کی گئی ہے اور جن صنعتی یونٹس کیخلاف آڈٹ کے کیسز ہیں انہیں بھی جلد از جلد نمٹائیں ۔

ایف بی آر

مزید : ملتان صفحہ آخر