میزان بینک کی سود سے پاک پرا ڈکٹس کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے

میزان بینک کی سود سے پاک پرا ڈکٹس کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے

ملتان(نیو زرپورٹر) میزان بینک کے سینیٹر ایگزیکٹو اور ہیڈ آف شریعہ کمپلائنس احمد علی صدیقی نے کہاہے کہ پاکستان میں اسلامک بینکنگ تیزی سے فروغ پارہی ہے ۔ میزان بینک پاکستان کا پہلا اورسب سے بڑا اسلامی بینک ہے ۔ ملتان کے تمام کاروباری طبقات کے سینیٹر ایگز یکٹو کی (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

بھرپور شرکت سے ان کی اسلامک بینکنگ کی جانب سے حوصلہ افزاء ہے میزان بینک نے سود سے پاک پراڈکٹس متعارف کروائی ہیں جن کی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ۔ منیجر شریعہ کمپلائنس فیصل صدیقی نے کہاکہ بینک کی اسلامک فنانس پراڈکٹس کو ملک بھرمیں شاندار رسپانس ملاہے ۔ کارپوریٹ ہیڈ سنٹرل فیصل اقبال ، ریجنل منیجر محمد طفیل ، وقاض نظامی اورکارپوریٹ ہیڈ ملتان محمد زاہد نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بینک کی کارکردگی پراڈکٹس اوردیگر اسکیموں کے حوالے سے تفصیلات بین کیں۔ سیمینار میں 125سے زائد کاروباری اورفنانس کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے ایگزیکٹو ز نے شرکت کی بینک انتظامیہ نے سیمینار کے شرکاء کاشکریہ ادا کیا۔

میزان بینک

مزید : ملتان صفحہ آخر