ایشین پار لیمنیٹرین اسمبلی کا انعقاد بہت بڑی کامیابی ، عبدالغفور حیدری

ایشین پار لیمنیٹرین اسمبلی کا انعقاد بہت بڑی کامیابی ، عبدالغفور حیدری

گوادر( آئی این پی) جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے گوادر میں ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کا انعقاد بہت بڑی کامیابی ہے۔ گوادر سے پورے خطے میں تجارت اور معاشی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔ گوادر سی پیک کا سنگم ہے ضروری ہے سی پیک کے (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

راستے پہ اکنا مک زون قائم کیاجائے جس سے بلوچستان کے لوگوں کا احساس محرومی ختم ہوجائے ،گزشتہ روز ایشین پارلیمنٹیرین اسمبلی کے پہلے سیشن کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگومیں انکا مزید کہنا تھا کانفرنس کاموضوع امن اور ترقی ہے امید ہے کانفرنس کے زریعے خطے میں امن اور تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ ایشیا کے تمام ممالک کو ایسی کانفرنسز وقتا وفوقتا رکھنی چائییں ۔ پاکستان تب مضبوط ہوگا جب ایشیا کے تمام ممالک کیساتھ ان کے تعلقات مضبوط ہونگے، امریکہ کی خواہش ہے پاکستان معاشی طور پہ مستحکم نہ ہو اسلئے ملک میں بحران پیدا کرنا چاہتا ہے ہم سمجھتے ہے گوادر ایشیا کا وہ بندرگاہ ہوگا جہاں پورے ایشیا کی اکنامک کا مرکز کہلائے گا ۔

عبدالغفور حیدری

مزید : ملتان صفحہ آخر