نیب بلیک میل کر رہا ہے ،ہم حکومت نہیں گرانا چاہتے،سعید غنی

نیب بلیک میل کر رہا ہے ،ہم حکومت نہیں گرانا چاہتے،سعید غنی

کراچی (این این آئی)وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ نیب پہلے صرف پی پی کے پیچھے تھی اب پی پی اورن لیگ کے پیچھے لگی ہوئی ہے ٗپی ٹی آئی کے جن لوگوں کی تحقیقات جاری ہیں نہ انہیں گرفتار کیا گیا نہ وارنٹ جاری ہوئے۔سکھر شہر کے دورہ کرنے کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے پاس واضح اکثریت نہیں حکومت بہت کمزور ہے، چند مختلف پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کے کاندھوں پر ان کی حکومت کھڑی ہے۔پی پی نے واضح کہا ہے کہ ہم حکومت نہیں گرانا چاہتے، نیب بلیک میل کر رہا ہے۔ شہباز شریف کے عدالتی دلائل کے حوالے سے سعید غنی نے کہا کہ نیب پہلے صرف پی پی کے پیچھے تھی اب پی پی اور ن لیگ کے پیچھے لگی ہوئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر